عثمان علیم:پنجاب ادارہ شماریات کے باہر ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ، چائلڈ لیبر کے لیے کرائے گئے سروے کے بقیہ سات کروڑ کے واجبات ادا نہ کرنے پر لیبر ڈیپارٹمنٹ اور ادارہ شماریات کے ڈی جی ساجد رسول کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹائون میں پنجاب کے ادارہ شماریات کے باہر چائلڈ لیبر سروے کے لیے رکھے گئے ورکرز کو واجبات ادا نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں مین پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پرادارہ شماریات کے ڈی جی ساجد رسول اور سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل ادارہ شماریات کی جانب سے چائلڈ لیبر سروے کرایا گیا، سروے کے دوران اکٹھے کیے گئے ڈیٹا بیس پر سکولوں میں بچوں کے داخلے بھی شروع کیے جا چکے ہیں۔ ڈیڑھ سال بعد بھی لیبر ڈیپارٹمنٹ اورادارہ شماریات کی جانب سے سروے کے بقیہ جات ادا نہیں کیے گئے، دو سو کے قریب ورکرز کی ساڑھے سات کروڑ روپے کے بقیہ جات لیبر ڈیپارٹمنٹ ادا نہیں کررہا، مظاہرین نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
مزید دیکھیے: