طاہر جمیل: طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث دن بھر لاہور ایئرپورٹ پر40 سے زائد پروازیں متاثرہوئی۔مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز پی کے 594،پی آئی اے کی سکھر سے آنے والی پرواز پی کے 595، ایئربلیو کی ریاض جانے والی پرواز 474،ایئربلیو کی ریاض سے آنے والی پرواز 475 منسوخ کردی گئی۔
پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 650 تین گھنٹے،قطر ایئر کی دوحہ جانے والی پرواز 629 دو گھنٹے،ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401 تین گھنٹے،پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 ایک گھنٹہ لیٹ ہوئی۔
امارات ایئر کی دبئی سے آنے والی پرواز 624 بیس منٹ،ایئربلیو کی ابوظہبی جانے والی پرواز 430 بیس منٹ،شاہین ایئر کی چین کے شہر گانگ ژو جانے والی پرواز 892 دو گھنٹے،ایئربلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410 پندرہ منٹ لیٹ روانہ ہوئی،اتحاد ایئر کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 بیس منٹ لیٹ،ازبک ایئر کی تاشقند سے آنے والی پرواز 461 دس منٹ لیٹ پہنچی۔