رواں برس موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں کی تعداد میں غیر یقینی اضافہ

29 Dec, 2017 | 08:50 PM

علی ساہی

 علی ساہی: شہر کی سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد روز بروز بڑھنے لگی۔ 2017میں ساڑھے اڑتالیس ہزا رموٹر سائیکلیں،دس ہزار نو سو کاریں اور سات ہزار آٹھ سو بسیں اور ٹرک پچھلے سال سے زائد رجسٹر ڈہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز کی لاہور موجود برانچوں میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں میں2017میں 1 لاکھ7 ہزار 606کاریں، 3لاکھ 72ہزار 440موٹر سائیکلیں اور 39ہزار 90بسیں اور ٹرک رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ پچھلے سال 96ہزار 700کاریں، 3لاکھ 31ہزار 232موٹر سائیکلیں اور 31ہزار 219بسیں اور ٹرک رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی اتنی بڑی تعداد کے اضافی رجسٹرڈ ہونے سے 1کروڑ بیس کروڑ سے زائد کی آمدن وصول ہوئی ہے۔

 اس سال 7ارب 20کروڑ سے زائد آمدن ہوئی ہے۔ پچھلے سال 6ارب روپے آمدنی ہوئی تھی۔ شہرمیں دن بدن گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے ٹریفک جام بھی معمول بن چکا ہے۔ شہرمیں پچھلے دس سالوں میں لاکھوں کی تعداد میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں رجسٹرڈ ہوئیں لیکن سڑکوں کی کشادگی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے  جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں