طاہر جمیل: محکمہ سکول ایجوکیشن نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی مکمل معلومات رکھنے کیلئے انہیں نئے کارڈ جاری کردیئے، بچوں کو خدمت کارڈ کے تحت ماہانہ ایک ہزاروظیفہ دیا جائے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کا ریکارڈ رکھنے کیلئے انہیں نئے کارڈ جاری کردیئے۔ بچوں کو خدمت کارڈ کے تحت ماہانہ ایک ہزاروظیفہ دیا جائے گا۔ نئے خدمت کارڈ کے ذریعہ بچوں کا مکمل ریکارڈ اور معلومات رکھی جاسکیں گی۔
وزیراعلیٰ مانیٹرنگ ٹیم برائے سکول نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ اور کارڈ جاری کیے ہیں۔ مراسلہ میں خصوصی طور پر بچوں کا نیا ریکارڈ بھی مرتب کرنے کا کہا گیا ہے۔