بجٹ میں خسارے کا خدشہ، کارکردگی رپورٹ  منظرعام پر آگئی

29 Dec, 2017

سعود بٹ

 سعود بٹ:پنجاب حکومت کا ایک اور بجٹ خسارے  میں جانے کا خدشہ۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں صرف تیس فیصد کے اہداف حاصل ہو پائے۔

مالی سے18-2017 کا بجٹ خسارے  میں جانے کا خدشہ   کارکردگی رپورٹ  شائع ہونے پر سامنے آیا۔ رواں مالی سال میں پنجاب حکومت کی جانب سے تین کھرب اڑتالیس ارب سے زائد آمدن کا ہدف رکھا گیا تھا مگر مالی سال کے پہلے ششماہی حصے  تک صرف ایک کھرب چوبیس ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا ہو پایا ہے۔

  محکمہ بورڈ آف ریونیو،  محکمہ زراعت، محکمہ داخلہ، محکمہ لائیو سٹاک اور محکمہ اریگیشن سمیت مختلف محکمے  ٹیکس کولیکشن اہداف میں سست روی سے کام لے رہے ہیں۔

مزید دیکھیے:


مزیدخبریں