(سٹی 42): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری تمام تر ہمدردیاں کاشتکاروں کے ساتھ ہیں،ان کے مفادات سے کسی کو نہیں کھیلنے دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے مدینہ منورہ سے ویڈیو لنک کانفرنس کی اور گنے کے کاشتکاروں کے مسائل ، کمیٹی کے سفارشات کا جائزہ لیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےشہباز شریف نے گنے کے وزن میں کٹوتی کرنے والی شوگر ملز کیخلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگر میری مل بھی گنے کے وزن میں کٹوتی کرے تو کارروائی کریں۔ آئندہ شکایت پر شوگر ملز کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، ان کے مفادات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائوں گا۔