(نبیل ملک): باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا خواب ادھورا رہ گیا، جعلی ڈگریوں پر شوکاز ملنے کے باوجود بااثر پی آئی اے ملازمین کی ڈیوٹیاں جاری، افسران ان کیخلاف کارروائی کرنے سے خوفزدہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل پی آئی اے انتظامیہ نے وقاص الیاس کو جعلی ڈگری پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا مگر سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے وہ ابھی تک ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے، محکمہ کے افسران بھی اس کے خلاف کارروائی کرنے سے خوفزدہ ہیں، سٹی 42 نے وقاص الیاس کو جاری شوکاز نوٹس کی کاپی حاصل کرلی۔