ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج تعطیل کا اعلان

Schools Holiday in Karachi, Hyderabad and Azad Kashmir, City42 , Rainy Day holiday, Monsoon, Cyclone alert
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بارش کے باعث کل کراچی میں  سکول  اور حیدر آباد میں تمام  تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ سندھ کے کئی دیگر اضلاع اور آزاد کشمیر میں بھی بارش کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیل کر دی گئی ہے۔

 مون سون کی بارش کے ساتھ کراچی  سمندری طوفان کے زیر اثر بھی بارش کی زد میں ہے۔ انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے نے سمندری طوفان سے خبردار رہنے اور تمام ضروری احتیاطیں کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ شہریوں کے ساحل پر جانے پر پابندی کا حکم بھی جاری ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج رات یا کل صبح سندھ کی ساحلی پٹی تک سمندری طوفان کے براہ راست اثرات آنے  کا خطرہ ظاہر کیا ہے جس کے  سبب کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔

بارش کے باعث کراچی میں کل جمعہ  کے روز تمام سرکاری اور نجی اسکول کل بند رہیں گے۔

 کمشنر کراچی نے تعلیمی اداروں مین تعطیل کا حکم نامہ جاری کردیا ہے  کمشنر کراچی نےیہ فیصلہ محکمہ موسمیات،صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے مشاورت کے بعدکیا گیا ہے۔

بارش کے باعث جمعہ حیدرآباد ضلع  میں بھی  تمام  تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔حیدرآباد ضلع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج جمعرات کو بھی بند رہے تھے۔  

علاوہ ازیں صوبے کے دیگر اضلاع سانگھڑ، نواب شاہ، جامشورو، ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص اور عمرکوٹ میں پہلے ہی تعلیمی ادارے آج اور کل بند رکھنے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

 آزاد کشمیر میں بھی بارشوں کے باعث سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔