پیرس پیرالمپکس: اسرائیلی نوجوان تائیکو انڈو فائنل میں پہنچ گیا

29 Aug, 2024 | 10:51 PM

ویب ڈیسک:  اسرائیل کے تائیکوانڈو پیرالمپئن اسف یاسر نے سیمی فائنل جیت کر اسرائیل کے لیے چاندی یا سونے کا تمغہ حاصل کرنے کا امکان یقینی بنا لیا۔  
اسرائیل کے  تائیکوانڈو ایتھلیٹ اسف یاسر (نیلا) نے  29 اگست 2024 کو پیرس پیرالمپکس 2024 میں  58 کلو گرام سے نچلی کلاس کے سیمی فائنل میچ میں تائیوان کے ژیانگ وین ژاؤ کو 16-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی اور پیرس پیرالمپکس2024 گیمز میں اسرائیل کا پہلا تمغہ  یقینی بنا لیا۔

آج  رات کے آخر ی پہر میں ہونے والے فائنل میں، یاسر کا مقابلہ آذربائیجان کے صابر زینالوف سےیا  ترکی کے ایلیکان اوزکان سے ہوگا۔ 

22 سالہ یاسر اپنی 13 ویں سالگرہ سے کچھ دیر پہلے ایک حادثہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے اپنے دونوں بازو کھو بیٹھے تھے۔  یاسر نے ٹوکیو پیرالمپکس مین بھی شرکت کی کوشش کی تھی لیکن کوالیفائی نہین کر سکے تھے، اب پیرس مین وہ گولڈ تک رسائی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔  

پیرس پیرالمپکس میں اسرائیل کی نینا گوروڈٹزکی گروپ راؤنڈ میں اپنے ابتدائی بیڈمنٹن میچ میں سوئٹزرلینڈ کی سنتھیا میتھیز سے ہار گئیں، کل ان کا مقابلہ جاپان کی سرینا ساتومی سے ہوگا۔

مزیدخبریں