ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن یونیورسٹی لاہور کیمپس میں امتحانی عملے کی ٹریننگ

 اوپن یونیورسٹی لاہور کیمپس میں امتحانی عملے کی ٹریننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور کیمپس میں امتحانی عملے کے لیے ٹریننگ سیشن ہوا امتحانی عملے کو شفافیت اور پیشہ ورانہ دیانت سے کام کرنے کی تلقین کی گئی

سمسٹر بہار 2024 کے امتحانی عملے کے لیے ٹریننگ سیشن کاانعقادکیاگیا۔ ریجنل ڈائریکٹر لاہورکیمپس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانی عملے پر فرائض ایمانداری سے انجام دینے پہ زور دیا ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور ریجن ڈاکٹر عظمیٰ طارق نے امتحانی نظام میں جدید ایپس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے متعلق آگاہی دی۔

امتحانی عملے کو پارسل بکنگ ایپ ، ڈیجٹل اٹینڈنس اور امتحانی پروسیجر کی عملی تربیت دی گئی۔ اس موقع پر فوکل پرسن امتحانات مرزا محمد یاسین بیگ ، منور حسین ساجد سمیت دیگرسٹاف موجودتھا