بارش کی وجہ سے لیسکو کے 46 فیڈرز ٹرپ، کئی گھنٹے بجلی بند

29 Aug, 2024 | 09:24 PM

 شاہد سپرا:بارش کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثرہوگیا۔ لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرنےسےمتعدد علاقوں میں کئی گھنٹےتک بجلی کی فراہمی مطل رہی۔
لیسکو ریجن میں بارش کےسبب مجموعی طور پر چھیالیس فیڈرز ٹرپ ہوئے۔ ناردرن سرکل میں چھ، سینٹرل سرکل میں بھی چھ فیڈرز بند ہوئے۔ ساؤتھ سرکل میں دس اور ایسٹرن سرکل میں چھ فیڈرزبندہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی۔ مسلسل بارش کی وجہ سے بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات درپیش رہیں۔ جبکہ بارش کے دوران ٹرانسفارمرز جلنے سے بھی کئی علاقے بجلی سے محروم رہے۔

مزیدخبریں