ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تباہ کن طوفان جاپان کے جزیرہ سے ٹکرا گیا،  40 لاکھ لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم

Japan Typhon, Shanshin , City42, Toyota Factory closed mass evacuation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جنوبی جاپان میں شان شن سمندری طوفان کیوشو جزیرہ کے  ساحل سے ٹکرانے کے بعد  تقریباً 40 لاکھ لوگوں کو نقل مکانی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے کیونکہ ٹائیفون شانشن جمعرات کو زمین سے ٹکرایا تو بہت بڑے علاقہ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔  ہزاروں مکین بجلی سے محروم ہو گئے اور جزیرہ  آندھی جیسی تند ہواؤں کے ساتھ شدید  بارش کی زد میں آ گیا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے سست رفتاری سے  زمین کی طرف بڑھنے والے طوفان کے لیے ایک غیر معمولی ہنگامی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے سب سے جنوبی مرکزی جزیرے کیوشو کے بیشتر علاقوں میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور ریکارڈ بارشیں ہونا یقینی ہے۔ 

ٹویوٹا فیکٹری بھی بند

اس طوفان کے نقصانات سے بچنے کے لئے جنوبی جاپان میں متعلقہ اتھارٹیز نے پہلے ہی سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دیں اور  بلٹ ٹرین سروس جمعہ تک کیلئے معطل کر دی ہے۔ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹویوٹا جیسی سینکڑوں بڑی کمپنیوں نے فیکٹریاں بند کر دی ہیں۔


جاپانی حکام نے جمعرات کو خبردار کیا کہ کیوشو کے اویٹا پری فیکچر کے قصبوں کے لیے "جان لیوا صورتحال" آنے والی ہے اور 57,000 لوگوں سے "زندہ بچانے کے اقدامات" کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ طوفان کا سب سے بڑا الرٹ ہے۔ لیول 4 کی انخلاء کی ایڈوائزری اور  دوسرا سب سے بڑا الرٹ، تمام کیوشو کے لیے نافذ ہے، جس سے جزیرہ کے 37 لاکھ  رہائشی متاثر ہو رہے ہیں۔

مقامی سرکاری دفاتر کے مطابق جمعرات کی صبح تک جزیرے میں کم از کم ایک شخص لاپتہ ہے اور درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس ہفتے کے شروع میں، شانشان کی آمد سے پہلے آنے والی تباہ کن آندھی اور بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جوائنٹ ٹائیفون وارننگ سینٹر (JTWC) کے مطابق، ٹائیفون شانشن کمزور ہو گیا ہے کیونکہ یہ کیوشو کے ذریعے آہستہ آہستہ بحر اوقیانوس کے سمندری طوفان کے برابر شمال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ طوفان کا مرکز 185 کلومیٹر فی گھنٹہ (115 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے سرزمین سے ٹکرانے کے بعد، ساسیبو شہر سے تقریباً 150 کلومیٹر (90 میل) جنوب مشرق میں ہے۔