شاہد سپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج کر لئے۔
وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں جس کی وجہ سے متعدد صارفین کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں، سوئی ناردرن حکام کے مطابق صارفین نے گھریلو کنکشن پر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمرشل استعمال شروع کر رکھا تھا جبکہ بعض علاقوں میں چھوٹی انڈسٹری میں بھی گیس کا غیر قانونی استعمال ہو رہا تھا، ٹیموں نے تمام میٹر اتار کر لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں، جس کے بعد مزید محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔