اسرائیل; پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

29 Aug, 2024 | 09:00 PM

ویب ڈیسک : اسرائیل کی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر نے ہائی آکٹین پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ۔ 

 اسرائیل کی وزارت توانائی اور انفراسٹرکچر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے ملک میں ہائی آکٹین پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع ہوگی۔ 

اسرائیلی وزارت توانائی کے مطابق ملک میں ہائی آکٹین پیٹرول کی قیمت 0.19 نئے اسرائیلی شیکل کمی کے ساتھ 7.29 نئے اسرائیلی شیکل پر آجائے گی۔ اسرائیل میں پیٹرول کی قیمت بحیرہ روم میں خام تیل کے بیرلز کی تجارت میں قیمت کے اتار چڑھاؤ اور شیکل ڈالر کی شرح تبادلہ سے متاثر ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جس میں اسرائیل میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ تاہم، سال کی پہلی ششماہی میں پیٹرول کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں