ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ، پیسکو نےاحتجاجاً بجلی کی فراہمی معطل کردی

واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ، پیسکو نےاحتجاجاً بجلی کی فراہمی معطل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صوابی کے علاقے مانیری نواب بانڈہ میں واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک لائن مین جاں بحق ہو گیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق صوابی میں واپڈا اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، فائرنگ سے ایک لائن مین جاں بحق جبکہ ایک لائن مین اور راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔  لعش اور زخمیوں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق لائن مین کی شناخت کامران جبکہ زخمی کی شناخت حسن محمد اور رایگیر کی نعمان سے نام سے کرلی گئی ۔ 

واقعہ کے بعد پیسکو صوابی نے مانیری میں احتجاجی طور پر بجلی کی فراہمی معطل کردی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک بجلی معطل رہے گی۔