محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ  میں فنانس کی سیٹیں خالی  

29 Aug, 2024 | 08:35 PM

سٹی 42 : لاہور سمیت پنجاب کے ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس میں ڈائریکٹرفنانس کی سیٹیں خالی ہیں ۔ ہسپتالوں میں ڈائریکٹر فنانس کا عارضی چارج دےکرکام چلانےکی کوشش کی جا رہی ہے ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے شعبہ فنانس میں افسران کی کمی کا سامنا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں اور میڈیکل انسٹی ٹیوٹس میں ڈائریکٹر فنانس ، بجٹ اینڈ اکاونٹس افسران کی بیشتر سیٹیں خالی پڑی ہیں
۔ ٹیچنگ ہسپتالوں اور میڈیکل انسٹی ٹیوشنز میں ڈائریکٹر فنانس اور بجٹ اینڈ اکاونٹس کا عارضی طور پر اضافی چارج دے کر کام چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
ٹیچنگ ہسپتالوں میں فنانس سمیت بجٹ اینڈ اکاونٹس کی سیٹوں پر عارضی چارج سے مالی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں