وقاص احمد:ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سنے، حل کیلئے احکامات جاری کیے
کھلی کچہری میں سائلین کی لین دین اور گھریلو تشدد کی شکایات میں اضافہ دیکھنے کو نظر آیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے حکم دیا کہ مغرب کے بعد کسی خاتون کو تھانہ نہیں بلایا جائے گا،ایس پیز کوسنگین الزمات والی درخواستوں پر فریقین کو خود سننے کی ہدایت کی ۔
گھریلو تشدد کی شکار خاتون کی شکایت پر ایس ایچ او راوی روڈ کی سرزنش کی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کیخلاف کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز کا ایس ایچ او مزنگ کو عدالتی مفرور پکڑنے کا الٹی میٹم دیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں،محکمہ کیلئے بدنامی کا باعث بننے والے فورس کا حصہ نہیں رہیں گے،