ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے باعث شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند، ہزاروں سیاح پھنس گئے

بارش کے باعث شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند، ہزاروں سیاح پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں ہونے والی بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر تاحال بند ہے ۔ 

پولیس کے مطابق شاہراہ قراقرم کی بندش سے ہزاروں مسافر اور سیاح پھنسے ہوئے ہیں، شاہراہ قراقرم بلاک ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں، شاہراہ قراقرم چلاس تا گلگت سیکشن 4 مقامات پر بند ہے۔  اس حوالے سے دیامر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد شاہراہ بحال کر کے ٹریفک کےلیے کھول دی جائے گی۔ بابوسر ٹاپ پر گزشتہ رات سے برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔

دیامر انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دیامر کے بالائی علاقوں میں شدید بارشیں اورپہاڑوں پرہلکی برف باری ہو رہی ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ نیاٹ ویلی لومر نالے میں سیلابی ریلے میں 2 نوجوان بہہ گئے ہیں، سیلابی ریلے میں ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔