ویب ڈیسک : عالمی ادارہ صحت یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او ) کی جانب سے پاکستان میں ادویات کے جعلی خام مال سپلائی کی نشاندہی کردی گئی ہے، اس حوالے ڈریپ نے تصاویر اور انتباہی مراسلہ جاری کردیا۔
پاکستان میں ادویات کے جعلی خام مال کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ڈریپ سے جعلی پروپیلین گلائیکول کی تصاویراورانتباہی مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے ادویات کے جعلی خام مال سپلائی کی نشاندہی کی ہے، مذموم عناصر جعلی پروپیلین کلائیکول کے بیجز سپلائی کررہے ہیں۔
مراسلے کے مطابق پروپیلین گلائیکول کے ڈاؤیورپ والےلیبل کے 2بیجزجعلی ہیں، پروپیلین گلائیکول کا ڈاؤکیمیکل کمپنی والے لیبل کا ایک بیج جعلی ہے، فارما انڈسٹری پروپیلین گلائیکول کوبطورخام مال استعمال کرتی ہے اور یہ متبادل دواؤں،محلول سازی میں استعمال ہوتا ہے۔ جعلی پروپیلین گلائیکول دواسازی میں استعمال نہیں ہونا چاہیے، اس سے محلول سازی انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، متبادل دعا ساز کمپنیز غیر مستند پروپیلین گلائیکول استعمال نہ کریں۔
مراسلے میں بتایا گیا کہ کمپنیز جعلی پروپیلین گلائیکول بیجز سے تیاردوائیں واپس منگوائیں، فارما کمپنیاں مستند اداروں سے معیاری خام مال کی خریداری کریں، فیلڈ فورس پروپیلین گلائیکول کے جعلی بیجز کی اطلاع پر کارروائی کریں اور فیلڈ فورس مارکیٹ سےجعلی خام مال سے تیارشدہ مصنوعات ضبط کریں۔