سٹی 42: محکمہ ایکسائز کے پرانے کمپیوٹرز کام کرنا چھوڑ گئے ، محکمے نے 500 کمپیوٹرز کی خریداری کےلیے سمری بھجوا دی
کمپیوٹرز کےپرانے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئرز کی وجہ سے ٹرانزیکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر 10ہزار سے زائد رجسٹریشن،ٹرانسفر،اپڈیشن سمیت دیگر ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں۔دومنٹ کی ٹرانزیکشن پر آدھاگھنٹہ لگ جاتاہے۔دس سال قبل موٹر برانچز کے لئے4سو کمپیوٹر خریدے گئے تھے۔آئی ٹی سیکٹر میں جدت کی وجہ سے سافٹ ویئر کوپرانے کمپیوٹرز میں اپڈیٹ کرنا ناممکن ہے۔
محکمہ ایکسائز نے سسٹم بہتر بنانے کےلئے5سو کمپیوٹرز کی خریداری کےلئے سمری محکمہ خزانہ کوبھجوا دی ۔ منظوری کے بعد ایکسائز ریوالونگ فنڈ سے خریداری کی جائے گی
محکمہ ایکسائز ڈیجیٹلائزڈ، کمپیوٹرز نے جواب دے دیا
29 Aug, 2024 | 06:58 PM