سٹی 42 : لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔
شہر میں دوپہر کے اوقات سے کبھی تیز اور کبھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کا راج بھی برقرار ہے ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں، شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ہے ، جبکہ ہوا 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، کہنا ہے کہ بارش کا سپیل 4 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔