اڈیالہ جیل سے بڑی خبر سامنے آگئی

29 Aug, 2024 | 05:45 PM

 قیصر کھوکھر: اڈیالہ جیل میں عمران خان  کی مبینہ سہولت کاری کے الزام  میں کئی افسروں کو ہٹا دیا گیا تھا ۔ اب  اڈیالہ جیل میں نئے افسران  تعینات کیے گئے ہیں ۔

 علی امیر شاہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیےگئے ہیں ۔سبطین رضا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اورزیب النسا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیے گئے ۔

اس سے قبل  عمران خان  کی مبینہ سہولت کاری کے الزام  میں  اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو  عہدہ سے  ہٹائے جانے کے بعد سکیورٹی اداروں نے انہیں حراست میں لے لیا تھا جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اس کے بعد  جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لیا گیا تھا۔

اس کے بعد عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام  میں اڈیالہ جیل کے مزید 3 افسروں کا تبادلہ کردیا تھا ۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آفتاب احمد کا تبادلہ کردیا گیا، انہیں پنجاب سٹاف ٹریننگ کالج بھیج دیا گیا.اورآفتاب احمد کو سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی جگہ تعینات کیا گیا تھا، آفتاب احمد بانی پی ٹی آئی کو بیرک سے لانے اور لیجانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی,اس کے علاوہ لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمرہ جبین کا بہاولپور اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہراقبال اسلم کا ڈی جی خان تبادلہ کردیا گیا۔

مزیدخبریں