سٹی 42:بجلی بلوں میں عارضی ریلیف لیسکو کے گلے پڑ گیا۔6لاکھ صارفین کےبلوں کی پرنٹنگ دوبارہ کرنےکااضافی بوجھ ڈال دیاگیا۔
بل ڈلیور ہونے کے بعد ریلیف کی بنیاد پر دوبارہ پرنٹنگ کرنا پڑی۔ لاکھوں صارفین کو بلوں کی ڈلیوری نہیں ہو سکی۔ حکومت نے 200 سے لیکر 500 یونٹس تک 14 روپے فی یونٹ پر ریلیف دیا۔
بجلی بلوں میں عارضی ریلیف لیسکو کو مہنگا پڑ گیا،لیسکو کو6 لاکھ صارفین کے بلوں کی پرنٹنگ دوبارہ کرنا پڑی جس کے باعث لیسکو کو لاکھوں روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا
پنجاب حکومت نے لیسکو میں بلنگ سائیکل شروع ہونے کے بعد بلوں میں ریلیف کا اعلان کیا۔اعلان ہونے پر لیسکو 6 لاکھ صارفین کے بلز پرنٹ کر کے ڈلیوری کر چکی تھی اور لاکھوں صارفین کے گھروں تک بلز پہنچائے بھی جا چکے تھے ۔ پنجاب حکومت نے ڈلیور ہونیوالے بلوں کو ریلیف کی بنیاد پر دوبارہ پرنٹنگ کی ہدایت کی
دوبارہ پرنٹنگ کے باعث لاکھوں صارفین کو بلوں کی ڈلیوری نہیں ہو سکی۔۔اس وقت حوالہ نمبر ایک سے لیکر پانچ تک کے حامل صارفین کے بلوں کی پرنٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ صارفین لیسکو کی ویب سائٹ سے آن لائن بلز وصول کر سکتے ہیں