ڈالر کی قیمت میں اضافہ

29 Aug, 2024 | 05:06 PM

ویب ڈیسک :  امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.45 روپے سے بڑھ کر 278.64 روپے پر بند ہوا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یوور 67 پیسے کمی سے 310.67  روپے ، برطانوی پاؤنڈ  61 پیسے کمی سے 368.98 روپے پر آگیا ۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم  76.22 روپے،  سعودی ریال بھی 74.42 روپے پر ہی برقرار رہا ۔ 

مزیدخبریں