ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے 10برسوں سے عارضی بند اکاؤنٹس اربوں روپے ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے، جبکہ 1 کروڑ 40 لاکھ بینک اکاؤنٹس بند پڑے ہوئے ہیں ۔
سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں اسٹیٹ بینک حکام نے انکشاف کیا کہ 10 سال سے عارضی بند اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے رقم پڑی ہے اور مختلف بینکوں کے 1 کروڑ 40 لاکھ بینک اکاؤنٹس گزشتہ 10 برس سے عارضی بند پڑے ہیں۔
حکام نے کہا کہ عارضی طور پر بند اکاؤنٹس کو مستقل بند کرنے کیلئے 10 سال سے معیاد بڑھا کر 15 سال کرنے کی تجویز دی ہے۔ لاکھوں اکاؤنٹ ہولڈرز 10 برسوں بعد بھی عارضی بند اکاؤنٹس کو دوبارہ ایکٹو کراتےہیں۔
سینیٹ خزانہ کمیٹی نے عارضی بند اکاؤنٹس کودوبارہ ایکٹوکرانے کیلئےاسٹیٹ بینک کی تجویزمنظورکرلی ۔