اووربلنگ پر ایکشن ہوگا، ایف آئی اے کی لیسکو افسران کو وارننگ

29 Aug, 2024 | 04:21 PM

عرفان ملک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرایف آئی اے نے اووربلنگ پرسخت اقدامات  کردیے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خاں ورک کی لیسکو افسران کیساتھ میٹنگ ہوئی ۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خاں ورک  نے اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس، بلنگ میں نمبر گیم ناقابل قبول ہوگی،ڈائریکٹر سرفراز خاں ورک نے لیسکو افسران کو وارننگ دے دی۔اووربلنگ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر کیخلاف سخت ایکشن ہوگا،صارفین کیساتھ ظلم کرنیوالے افسران کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل میاں محمد صابر ودیگر افسران شریک تھے ۔کسٹمر سروسز ڈائریکٹر لیسکو سرور مغل،تمام سرکلز کے ایس ایز نے بھی  شرکت کی

مزیدخبریں