ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر پینل خریدنے والے ہوجائیں ہوشیار، چیئرمین سولر ایسوسی ایشن نے اہم خبردیدی

 سولر پینل خریدنے والے ہوجائیں ہوشیار، چیئرمین سولر ایسوسی ایشن نے اہم خبردیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید: چیئرمین سولر ایسوسی ایشن کا ناقص سولر پینلز کی درآمد پر اظہارتشویش،غیرمعیاری سولر پینلز کی درآمد صارفین، معیشت کے لئے نقصان دہ ہے .

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سولر ایسوسی ایشن عامر چودھری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ غیر معیاری سولر پینلز کی درآمد صارفین، ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے،ناقص معیار کے شمسی پینل محض صارفین کا مسئلہ نہیں ، بلکہ قومی اہمیت کا معاملہ ہے ۔
مارکیٹنگ ڈائریکٹر وقاص ہارون موسیٰ کا کہنا تھا کہ غیر معیاری شمسی پینل درآمد کرنے کے رجحان سے پاکستان ڈمپنگ گراؤنڈ بن سکتا ہے ۔
سولر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ تیسرے فریق کے درآمد کنندگان ، جو مارکیٹ میں کمتر شمسی پینل لگانے کے ذمہ دار ہیں، یہ درآمد کنندگان تسلیم شدہ فریم ورک سے باہر کام کر رہے ہیں۔
غیر معیاری سولر درآمد کنندگان مصنوعات کے معیار پر منافع کے مارجن کو ترجیح دے کر عالمی مارکیٹ میں ملکی وقار کو داغدار کر رہے ہیں۔