منشیات کے2ملزمان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنا پر نمٹادی گئی

29 Aug, 2024 | 02:56 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : منشیات کے2ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت,ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغرہائیکورٹ پیش ہوئےعدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنا پر نمٹادی ۔
 جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ملزمان گل زمان اور سردار محمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر سرکاری وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ماتحت عدالت میں ملزمان کا ٹرائل مکمل ہوچکا ہے، اس لئے درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں ۔عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹادی ۔ملزمان کے خلاف تھانہ غازی آباد نے منشیات کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مزیدخبریں