راو دلشاد:وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 14واں اجلاس ہوا۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب اوراسلام آبادکیلئے بجلی کے بلو ں میں ریلیف کی منظوری دی
عوام کو ریلیف دینے پر صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا گیا صوبائی کابینہ نے ریلیف میں معاونت پر وزیراعظم شہبازشریف کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ صارفین کواگست اورستمبرکےبلوں میں 14روپےفی یونٹ ریلیف ملےگا۔200سے500یونٹ تک بجلی خرچ کرنیوالےگھریلوصارفین ریلیف حاصل کرسکیں گے
پنجاب کی پہلی جامع کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان 2024 کی منظوری ہوئی ۔سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان 2024 پر بریفنگ دی ۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان قومی و بین الاقوامی معاہدو ں کے عین مطابق ہے ،ملکی تاریخ کی پہلی جامع پالیسی میں فلڈ مینجمنٹ،ایکو سسٹم انفراسٹرکچر پلان مرتب ہوئی ۔فوڈ سکیورٹی،زراعت،ہیٹ ویویو پر ایکشن پلان مرتب کیا گیا،گرین کور، بائیو ڈاؤرسٹی، ویسٹ مینجمنٹ،گرین ٹرانسپورٹ، آبی تحفظ وڈیپارٹمنٹل ایکشن پلان شامل ہے ۔
صوبائی کابینہ نے پنجاب زکوۃ و عشر کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دیپنجاب بیت المال ایکٹ 1991کے تحت موجودہ پنجاب بیت المال کونسل تحلیل کرکے
نئی بیت المال کونسل قائم کی منظوری بھی دی گئی۔لاہور میں آنکھوں کے علاج معالجہ کیلئے الشفا ہسپتال کوسرکاری اراضی لیز پر دینے کی منظوری دی گئی ۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2023کی منظوری بھی دی گئی ۔ حکومت پنجاب کی پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی سالانہ آڈٹ رپورٹ 2023-24کی منظوری دی ۔صوبائی وضلعی حکومتوں کےاکاؤنٹس کی سپیشل آڈٹ رپورٹ2016،21،17،22،23کی منظوری دی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا 46ارب سےعوام کوبجلی کےبل میں ریلیف دینےکاوژن نوازشریف کاہےجلد سولر پینل پروگرام شروع ہوجائے گا، آئندہ گرمیوں میں بجلی کے بل میں ریلیف دینے کیلئے کام ابھی سے شروع کردیا،اسلام آباد کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین کو بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جا رہاہے،