سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج2025بارےہیلتھ ایڈوائزری  جاری کردی 

29 Aug, 2024 | 02:37 PM

شاہد سپرا: سعودی وزارت حج و عمرہ کیجانب سےمذہبی امورکوحج2025بارےہیلتھ ایڈوائزری موصول ہوئی ہے ۔
 ترجمان مذہبی امور  نے کہا ہے کہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افرادکوسفرحج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے،شدید موسم کے پیش نظر صرف تندرست و توانا عازمین کو سفرِ حج کی اجازت دی جائیگی،گردہ ، دل، پھیپھڑے، جگر اور کینسر کے پیچیدہ مریضوں کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی ۔ڈیمنشیا و متعدی امراض مثلا ٹی بی، تپ دق، کالی کھانسی کے حامل افراد کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی۔
ترجمان مذہبی امور  نے کہا ہے کہ 12سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو سفرِ حج کی اجازت نہیں ہو گی، عازمینِ حج کیلئے گردن توڑ بخار، کورونا، موسمی انفلوئنزا، پولیو ویکسین لگوانا لازم ہو گا،

مزیدخبریں