مفت سولر سسٹم، عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

29 Aug, 2024 | 02:36 PM

ویب ڈیسک : کراچی میں مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے حوالے سے عوام کے لئے بڑی خبر آگئی ۔

 ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو آج عوامی معاشی معاہدہ کےتحت اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں، انھوں نے وعدہ کیا تھا 26 لاکھ گھروں کوسولرہوم سسٹم مفت دیں گے. وفاقی حکومت نہ ہونے،محدودوسائل کےباوجودمنصوبہ آج حقیقت بن رہاہے، منصوبےکےتحت رواں سال آف گرڈ 5لاکھ گھروں کومفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو آج سولر ہوم سسٹم فراہمی کی منصوبے کا افتتاح کریں گے، آئندہ چند ہفتے میں 2 لاکھ غریب گھرانوں میں شمسی بجلی کی سہولت مفت ہوگی۔ سولر ہوم سسٹم منصوبہ 26 لاکھ خاندانوں کی زندگیاں منورکرنےکا منصوبہ ہے، سندھ حکومت نے اس منصوبے کیلئے 25 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی ہے، منصوبے کا آغاز وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ،وزیرتوانائی ناصر شاہ کی کاوشوں کانتیجہ ہے۔

مزیدخبریں