ویب ڈیسک : بھارت میں طالبات کے ساتھ بدسلوکی پر والدین نے ٹیچر کو برہنہ کرکے پریڈ کروائی۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پالگھر میں ایک ٹیوشن ٹیچر نے طالبہ کے ساتھ بدسلوکی کی جس کی شکایت طالبہ نے والدین سے کی۔
پولیس کے مطابق ٹیوشن ٹیچر نے 13 سالہ لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی جس پر لڑکی نے والدین کو ٹیوشن کلاسز لینے سے انکار کیا اور وجہ معلوم کرنے کے بعد والدین دیگر افراد کے ساتھ مل کر ٹیوشن سینٹر پہنچ گئے۔ والدین نے پہلے تو استاد کو کلاس روم میں مارا اور پھر برہنہ کرکے کلاس روم کے باہر پریڈ کروائی اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے دیگر طالبات کے ساتھ بدسلوکی کا بھی الزام لگایا ہے، جس پر پولیس بیانات ریکارڈ کر کے ٹیوشن ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔