ویب ڈیسک: سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی, بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے 2516ڈالر کی سطح پر آگئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سےتین روزکی چھٹی کے بعد سونے کےریٹس جاری کردئیے گئے، 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2200روپے کے کمی سے 261500روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 1886روپے کی کمی سے 224194روپے کی سطح پر آگئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔