عابد چودھری:کھانےکابل مانگنےپرریسٹورنٹ مالک اورعملےکومہنگاپڑگیا،ایس ایچ اوپرانی انارکلی جاویدقریشی نےریسٹورنٹ مالک وعملےپرتشدد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جاویدقریشی کے تشدد کی ویڈیو سٹی نیوز نیٹ ورک کو موصول ہوگئی، فوٹیج میں ایس ایچ او اور دکاندار کو بحث وتکرار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ایس ایچ او جاوید نے مالک اور عملے پر تشدد بھی کیا۔
موقع پر موجودشہریوں نےچھڑانے کی کوشش کی تو ایس ایچ او نے انکو بھی دھکے دیئے،متاثرہ شہری شہزاد نے کارروائی کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز دفتر درخواست دے دی۔