ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوائنٹ آف سیل مشین لگانے کا معاملہ، پرائیویٹ سکول مالکان کا دو ٹوک فیصلہ

 پوائنٹ آف سیل مشین لگانے کا معاملہ، پرائیویٹ سکول مالکان کا دو ٹوک فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پرائیویٹ سکولوں میں پوائنٹ آف سیل مشین لگانےکامعاملہ،سکول مالکان نےپوائنٹ آف سیل مشین کی تنصیب کےفیصلےکومستردکر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پوائنٹ آف سیل مشین کی تنصیب سے کم فیس پرائیویٹ سکول متاثر ہونیکا خدشہ ہے،سکول مالکان کا کہناتھا 5ہزارتک ماہانہ فیس وصول کرنیوالےاداروں کوپابندی سےمستثنیٰ قراردیاجائے،ملک بھر کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے پہلے ہی زوال کا شکار ہیں،اڑھائی کروڑ سے زائد بچے پہلے ہی تعلیمی اداروں سے باہر ہیں،پوائنٹ آف سیل مشین نصب کرنےسےمتوسطہ بری طرح متاثرہوگا۔

سکول مالکان کا کہناتھا کہ بچوں کی ماہانہ فیسوں میں سے ٹیکس کی کٹوتی کسی صورت قبول نہیں،پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر پہلے ہی 25 سے زائد ٹیکسز نافذ ہیں،تعلیمی اداروں کو پوائنٹ آف سیل مشین چلانے کیلئے الگ سٹاف رکھنا پڑیگا،اخراجات بڑھنے سے پرائیویٹ سکولز فیس بڑھانے پر مجبور ہونگے۔