عرفان ملک : امیر بالاج ٹیپو قتل کے مبینہ ملزم احسن شاہ کی مقابلے سے قبل مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن شاہ نے مبینہ طور پر جیل سے اہلیہ کو فون کیا ۔مبینہ آڈیو میں ملزم نے ایک پولیس آفیسر کے قتل کی منصوبہ بندی بارے خاتون سے ذکر کیا ۔
مبینہ آڈیو میں ملزم احسن شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ماہ کے اندر اندر بیرون ملک چلے جانا ہے ۔جانے سے قبل گرفتار کرنے والے شخص کا کام کرکے جانا ہے ۔
مبینہ آڈیو میں خاتون سوال کرتی ہے کہ کون ہے جس نے گرفتار کیا ؟
اس پر ملزم احسن شاہ کہتاہے کہ تمہارے والد کا دوست ہے بادامی باغ والا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احسن شاہ نے پولیس آفیسر کے قتل کے لیے شوٹر کا بندوبست بھی جیل میں کرلیاتھا۔
واضح رہے کہ بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ چند روز قبل ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیاتھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کیلئے شادباغ لے جارہی تھی کہ مبینہ پولیس مقابلہ ہوگیا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سی آئی اے کی زیرحراست ملزم احسن شاہ فائرنگ سے زخمی ہو گیا ،احسن شاہ کو ہسپتال لیجایا گیاتاہم وہ دم توڑ گیا۔