عمران یونس : ایک مہینے کا بل ادا نہ کرنے پر لیسکو نے ایم اے او کالج کی بجلی منقطع کر دی، طلباء گرمی،حبس اور اندھیرے میں کلاسز لینے اور پڑھنے پر مجبور، گرمی اور حبس کے باعث بیشتر طالبات کی حالت خراب ہوگئی.
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک مہنے کا بل ادا نہ کرنے پر گورنمنٹ ایم اے او کالج کی بجلی منقطع کر دی ہے۔ طلباء گرمی،حبس اور اندھیرے میں کلاسز لینے اور پڑھنے پر مجبور ہیں۔ گرمی اور حبس کے باعث بیشتر طالبات کی حالت خراب ہوگئی جس پر چند اساتذہ اور طلباء نے کالج گراونڈ میں کلاسز شروع کر دیں۔ لیسکو نے گزشتہ رات 17 لاکھ کا بل ادا نہ کیئے جانے پر کالج کی بجلی منقطع کی تھی۔ کالج کے پاس فنڈز موجود ہیں لیکن استعمال کرنے کیلئے عارضی پرنسپل کے پاس ڈی ڈی او پاور ختم ہونے کے باعث کوئی فنڈز جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ صورتحال کے باعث ملازمین کی تنخواہیں بھی ادا نہ ہوسکیں ہیں۔