ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالیہ حمزہ کے خلاف ایک مقدمہ درج ہونے کی رپورٹ پیش

عالیہ حمزہ کے خلاف ایک مقدمہ درج ہونے کی رپورٹ پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ایف آئی اے اسلام آباد میں عالیہ حمزہ کے خلاف ایک مقدمہ درج ہونے کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ کیخلاف نامعلوم مقدمات کی تفصیلات کیلئےدرخواست پرسماعت ہوئی، ایف آئی اے اسلام آباد میں عالیہ حمزہ کے خلاف ایک مقدمہ درج ہونے کی رپورٹ پیش کی گئی،عدالت نےعالیہ حمزہ کومتعلقہ فورم پر ضمانت کیلئے 10روزکی مہلت دیکردرخواست نمٹادی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے حمزہ جمیل ملک کی درخواست پر سماعت کی،تحریک انصاف کی سابق ایم این اے عالیہ حمزہ اپنے وکلاکےہمراہ پیش ہوئیں،پنجاب حکومت کی جانب سےاسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ لودھی پیش ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے چوہدری اشتیاق احمد پیش ہوئے،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان نےعدالت میں رپورٹ جمع کروائی۔

وکیل وفاقی حکومت نے کہا اسلام آبادایف آئی اےمیں عالیہ حمزہ کیخلاف ایک مقدمہ درج ہے ،تمام صوبوں میں کوئی ایف آئی آردرج نہیں،

جسٹس علی باقر نجفی نے پنجاب حکومت کےوکیل سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا پکی رپورٹ کیاہے؟اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان نے عدالت کو بتایا کہ اہم اپنی رپورٹ سابقہ تاریخ پرجمع کروا کےہیں ،  وکیل پنجاب حکومت نے کہا عالیہ حمزہ نےان تمام کیسزمیں عبوری ضمانت بھی کروا رکھی ہے۔