اوریامقبول جان کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیاگیا

29 Aug, 2024 | 10:43 AM

شاہین عتیق: اوریامقبول جان کےریمانڈکیخلاف درخواست خارج کردی گئی,ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے محفوظ کیاگیافیصلہ سنایا،عدالت نے ریمارکس دیے کہ اوریامقبول جان سےایف آئی اےبرآمدگی کرچکی،مزیدکی جارہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق عدالت میں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،ایڈیشنل سیشن جج رفاعت علی قمرنےسماعت کی، وکیل علی اشفاق نے کہا اوریامقبول جان نےایساکوئی بیان نہیں دیاجس سےکسی کی توہین ہوئی ہو، اوریامقبول جان کےدوسرےوکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے۔
وکیل علی اشفاق نے عدالت کو بتایا کہ اوریامقبول جان نےایساکوئی بیان نہیں دیاجس سےکسی کی توہین ہوئی ہو،عدلیہ کےفیصلےپرتنقیدکرناہرشخص کاحق ہے،عدلیہ نےخودیہ حق دےرکھاہے۔

عدلیہ نےکہاہےتنقیدکی جاسکتی ،مگرتوہین کاعنصرنہیں ہوناچاہیے،اس وقت عوام بےزارہے،اوریامقبول نےحالات خراب نہیں کیے،ساری ذمہ داری ہم پرکیوں ڈالی جارہی ہے،اوریامقبول کوجمعرات سےگرفتارکررکھاہے،ریمانڈپرریمانڈدیاجارہاہے،اوریا مقبول جان نےکونسی قابل اعتراض بات کی جس پر سائبرکرائم کاپرچہ دیا گیا؟

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اوریامقبول جان کیس کامحفوظ فیصلہ سنایا۔

مزیدخبریں