ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناجائز تعلقات کا شبہ، دوست کو قتل کرنیوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

 ناجائز تعلقات کا شبہ، دوست کو قتل کرنیوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ناجائز تعلقات کا شبہ، دوست کو قتل کرنےوالے ملزم ساتھی سمیت گرفتار، گرفتار ملزمان زاہد رشید اور آصف نے 27سالہ ساجد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود کے نوٹس پر اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کیا گیا،ملزمان اور مقتول آئس کے نشہ کے عادی ہیں اور ملزم زاہد کے گھر میں اکٹھے ہی نشہ کرتے تھے، ملزم زاہد کو شک تھا کہ ساجد کے اس کی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں، جو قتل کی وجہ بنا۔
انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ رانا شرافت علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا، ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت روایتی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا۔