ویب ڈیسک: کراچی میں آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے پہلے اسکولز کی بندش کا اعلان کیا اور پھر نئی ایڈوائزی کو جواز بنا کر نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔
کراچی ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر نے آج اسکولوں کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جسے محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری پر واپس لے لیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق آج ضلع وسطی میں تمام اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔
اس کے علاوہ حیدرآباد، میرپورخاص، مٹیاری، شہید بے نظیر آباد اور سانگھڑ میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر بدین نے 2 دن تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ حکومت سندھ نے بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا, محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 سے 3 دن میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے.
کراچی سمیت سندھ کے کئی مقامات پر 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار اور کہیں شدید موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، کراچی میں کل صبح یا دوپہر کے بعد تیز بارش کا امکان ہے۔