ویب ڈیسک: انٹر نیٹ صارفین کی مشکلات برقرار، انٹر نیٹ اکتوبر تک سست ہی رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی اے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز جوڑتی ہیں، ان میں سے دو کیبلز ایس ایم ڈبلیو فور اور اے اے ای ون خراب ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے ایس ایم ڈبلیو 4 کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے، سب میرین کیبل اے اے ای 1 کی مرمت کر دی گئی، اس کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری متوقع ہے۔