سال 2024 کے دوران 37 لاکھ شہری قانون شکن نکلے

29 Aug, 2024 | 09:54 AM

فاران یامین: سال 2024 کے دوران 37 لاکھ شہری قانون شکن نکلے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل سوار آج بھی سب سے آگے۔

تفصیلات کے مطابق 12لاکھ 48 ہزار سے زائد شہریوں نے لین لائن، سٹاپ لائن کی خلاف ورزیاں کیں،بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 03 لاکھ 52 ہزار 488 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی،2لاکھ 49 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،کم عمر ڈرائیونگ پر 50 ہزار 406 گاڑیاں،موٹرسائیکل و رکشوں کیخلاف کارروائی کی گئی،خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 17 ہزار 255 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ اپلائیڈ فار اور بغیر نمبر پلیٹس ایک لاکھ 66 ہزار وائیلٹرز پکڑے گئے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 29 ہزار وہیکلز کےخلاف کیخلاف کارروائی کی گئی، ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے پر93 ہزار 277 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی،ریڈ سگنل کراسنگ پر 36 ہزار، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 21 ہزار وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی۔
دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر 45 ہزار643 چالان کئے گئے،خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پر 63 ہزار975 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی،کارروائیوں کا مقصد ٹریفک قوانین کی بالادستی اور منظم ٹریفک کو یقینی بنانا ہے، چالان کا مقصد ریونیو اکھٹا کرنا نہیں،بلکہ شہریوں کی اصلاح مقصود ہے۔

مزیدخبریں