ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غلام احمد بلور انتخابی سیاست سے کنارہ کش ہوگئے

غلام احمد بلور انتخابی سیاست سے کنارہ کش ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد: اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے انتخابی عمل میں پے درپے شکستوں اور اے این پی میں قیادت میں تبدیلوں سے پیداصورت حال کے بعد انتخابی سیاست سے  کنارہ کشی اختیار کرلی۔

حاجی غلام احمد بلور نے انتخابی سیاست سے کنارہ کش ہوتے ہوئے پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

غلام احمد بلور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ کچھ قوتوں کے معیار پر پورا نہیں اترتے اسی لئے مجھے مسلسل چار انتخابات میں شکست دلائی گئی، میرے بھائی بشیر بلور، میرے بھتیجے ہارون بلور کو شہید کردیا گیا، اب الیکشن ہی نہیں لڑنا تو پھر پشاور میں کیوں رہوں؟