مائدہ وحید: لاہور کے مختلف حصوں میں بادل ایک بار پھر برس پڑے،دوسری طرف محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کرتے ہوئےشدید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوچکی ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہورہی ہے،مسلم ٹاون،لکشمی،ایجرٹن روڈ،مال روڈ ،برانتھ روڈ،ڈیفنس،ہائیکورٹ و دیگر اطراف میں بارش موجود ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ بارش ہونے سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہوگئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نےپنجاب مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات،گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب،سرگودھا، میانوالی ، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں،مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں اور دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں تھرپارکر، نگرپارکر، اسلام کوٹ، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری،سانگھڑ ، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ،جیکب آباد ، دادو اور نوشہروفیروز میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،
نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو ،کرم،وزیرستان،پاراچنار،کرک ،بنں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر شمال مشرقی و جنوبی اضلاع میں تیز ہواؤں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے،خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد،بارکھان،کوہلو، بو لان، جھل مگسی ،پنجگور اور مکران میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
انتباہ:
31 اگست تک شدید موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے،ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے
جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اور لسبیلہ کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات،شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال،اسلام آباد، راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔