ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو کی ضمانت پر رہائی, فرانس چھوڑنے پر پابندی عائد

29 Aug, 2024 | 08:33 AM

ویب ڈیسک:  ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو کے فرانس چھوڑنے پر پابندی لگادی گئی۔ 

پاول دورو کو بدھ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، انہیں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا ہے۔

پاول دورو کو پچاس لاکھ یورو ضمانت پر رہائی دی گئی ہے تاہم انہیں ہفتے میں دو بار پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا اور وہ فرانس بھی نہیں چھوڑ سکیں گے۔

الزامات ثابت ہونے پر پاول دورو کو دس برس قید اور پانچ ہزار یورو جرمانے کا سامنا ہے۔ 

دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاول کیخلاف تحقیقات کا آغاز فروری میں کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ تحقیقات کا جواب دینے سے گریز کرتی رہی تھی۔

واضح رہے کہ 12 الزامات کے تحت پاول دورو کو 24 اگست کو پیرس پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں