ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں بارش کی تباہ کاری، مزید پانچ افراد جاں بحق

Baluchistan rains, monsoon caused disaster, city42, PDMA, Pakistan Disaster Management Authority
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی،  24 گھنٹوں میں  بارش کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں 5 افراد جان بحق  اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ 

 پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارش کے باعث بلوچستان میں انسانی جانوں اور املاک کے نقصانات کی  رپورٹ جاری کر دی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد  بارش سے ہونے والے حادثات میں ہالک ہوئے۔ بلوچستان مین حالیہ مون سون میں بارش کے سبب فوت ہونے والوں کی تعداد 29  ہوگئی،  جاں بحق ہو نے والوں میں ایک خاتون اور 17بچے بھی شامل ہیں۔

 پی ڈی ایم اے  کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے سبب حادثات میں 14 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون اور 11بچے شامل ہیں۔

 بلوچستان میں بارشوں کے باعث  یکم جولائی سے اب تک 109602افراد متاثر ہوئے ، 866 مکانات مکمل منہدم ہوئے اور  13808مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ سیلاب سے 58789ایکڑ پر فصلیں اور 41 کلو میٹر سڑکیں  متاثر ہوئیں۔ بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا اور 346مویشی ہلاک ہوئے۔

 رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مو سلا دھار بارشوں کے دوران جعفر آباد کے 3 اور لورالائی کا  بیسک ہیلتھ یونٹ  بھی بری طرح سے متاثرہوا ہے۔