کوئٹہ پریس کلب کو بلا اجازت کانفرنس، سیمینار منعقد کرنے سے روک دیا گیا

29 Aug, 2024 | 01:34 AM

سٹی42: کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر  نے صدر کوئٹہ پریس کلب کو اپنی عمارت میں کوئی بھی کانفرنس  یا سیمینار منعقد کرنے سے پہلے ڈپٹی کمشنر کا این او  حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔

کوئٹہ پریس کلب کو بھیجے گئےمراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت اور تنظیم کو  ڈپٹی کمشنر کے این او سی کے  بغیر پریس کلب میں کانفرنس یا سیمینار کی اجازت نہ دی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

کوئٹہ پری کلب کو بھیجی گئی اس ہدایت کے متعلق لاہور پریس کلب کے صدر  ارشد انصاری نے کہا ہے کہ آزادی اظہار پرپابندی کے خلاف ملک بھر کے  پریس کلب متحد ہیں۔

ارشد انصاری نے کہا کہ حکومت بلوچستان ہوش کے ناخن لے، ڈپٹی کمشن کا مراسلہ آزادی اظہار پرقدغن ہے، ضلعی افسرپریس کلب کو ہدایت نامہ جاری نہ کرے۔

لاہور پریس کلب کے صدر  نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب پرپابندیاں واپس نہ لیں تو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے اور  حکومتی تقریبات کا بائیکاٹ کیا جائے  گا۔

مزیدخبریں