فاطمہ خان: خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام بجلی کے بلوں سے شدید پریشان ہیں۔ملک انرجی کے حوالے سے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں توانائی کا بحران حل کیا جائے۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے یہ باتیں لاہور میں انٹرنیشنل سولر پاور کانکلیو نمائش اور ٹیکنالوجی ایکسیلنس ایوارڈز 2024 کی تقریب نشاط ہوٹل جوہڑ ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی سولر پاور آلات کی اس نمائش اور ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب میں مہمانِ خصوی تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سستی بجلی کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ پیپلز پارٹی بجلی کی بہتر پیداوار اور تقسیم کیلئے سندھ ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہی ہے۔ہم شہید بینظیر کے ویژن کو تھرکول پروجیکٹ کے ذریعے اجاگر کر رہے ہیں۔
یصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم ملک میں توانائی کے شعبوں کے چیلنجز سے مقابلہ کرکے بجلی کی قیمت کم کر سکتے ہیں. ڈسٹریبیوٹر سولر سے ہی ہم لوڈ شیڈنگ کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
گورنر کے پی کے نے نمائش کے آرگنائزرز کو سراہتے ہوئے کہا، یہاں آپ نے تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم عوام کو توانائی کی آزادی کہ طرف لے کر جائیں۔ توانائی کے استعمال کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔توانائی کی پالیسی کو بہتر بناکر عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔
منیجنگ ایڈیٹر نعیم قریشی، رقیہ نعیم سمیت دیگر شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔
تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والی سولر انرجی سے منسلک کمپنیز میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔
تصاویر: محمد کاشف