سٹی42: اضافی بلوں پر احتجاج میں تشدد کے خطرہ سے نمٹنے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔
محکمہ داخلہ نےے الیکٹرک کے حکام سے ملاقات کے بعد پولیس کو الیکٹرک کمپنی کی تنصیبات، املاک اور عملہ کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو مکتوب تحریر کر دیا ہے جس میں کے الیکٹرک کی املاک اور عملے کی ہر ممکن حفاظت کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مکتوب میں ہدایت کہ گئی ہے کہ تمام متعلقہ علاقہ افسران کے الیکٹرک کی املاک اور فیلڈ اسٹاف کی حفاطت کو یقینی بنائیں۔کے الیکٹرک کی املاک اور اہلکاروں کی حفاظت کے لئے نگرانی کا عمل بڑھایا جائے۔ پولیس کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ شہر میں بجلی فراہمی کے حساس انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہ پہنچنے پائے۔